www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

474645
پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے سعودی قیادت والے نام نھاد اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظھار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رھنما اور سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سعودی عرب کی قیادت والے نام نھاد اسلامی فوجی اتحاد کے مجوزہ اجلاس سے پھلے اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر استفستار کیا کہ آخر حکومت اکتالیس رکنی اسلامی فوجی اتحاد کے ٹی او آرز سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نھیں لے رھی۔
انھوں نے کھا کہ ھم نے مذکورہ فوجی اتحاد کے ضابطہ کار کے بارے میں پارلیمنٹ میں سوال اٹھایا تھا جس پر حکومت نے کھا تھا کہ اس اتحاد کا اجلاس آئندہ سال مئی میں ھوگا لیکن یہ اجلاس چھبیس نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاھر کی حکومت نے ضابطہ کار طے ھوئے بغیر سابق آرمی چیف کو سعودی عرب جانے کی اجازت کیوں دی؟
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت کو خبر دار کرتے ھوئے کھا کہ وہ سینیٹ کی منظوری کے بغیر سعودی قیادت والے فوجی اتحاد کے ساتھ کوئی معاھدہ نہ کرے۔

Add comment


Security code
Refresh