www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

437378
سعودی ولی عھد محمد بن سلمان نےگرفتار شھزادوں اور عھدیداروں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق امریکی کمپنی بلیک واٹر کے اھلکار محمد بن سلمان کے حکم پر کرپشن کے الزام میں گرفتار ھونے والے مخالف شھزادوں اور اعلی سرکاری عھدیداروں سے تفتیش کے دوران انھیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عھد محمد بن سلمان نے چار نومبر کو اپنے مخالف درجنوں شھزادوں اور سرکاری عھدیداروں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
ڈیلی میل کا کھنا ہے کہ محمد بن سلمان نے مخالفین کی گرفتاری پر ھی اکتفا نھیں کیا بلکہ مختلف ذرائع سے آمدہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ گرفتار سعودی شھزادوں اور عھدیداروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رھا ہے اور اس مقصد کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
بلیک واٹر کے اھلکار عراق اور افغانستان کی امریکی جنگوں میں شریک رھے ہیں اور مشرق وسطی کے ملکوں کے جاہ طلب عرب حکمرانوں میں اسے کافی مقبولیت حاصل ہے۔
امریکی کمپنی بلیک واٹر عرب ملکوں کی افواج کو لاجسٹک سپورٹ فراھم کرنے کے علاوہ حکومت مخالف احتجاج اور مظاھروں کو کچلنے کا کام انجام دیتی ہے۔کھا جارھا ہے کہ بلیک واٹر کے اھلکار گرفتار سعودی شھزادوں پر تشدد کرکے ان سے ایسے اعترافات لینا چاھتی ہے جو سعودی ولی عھد محمد بن سلمان کی خواھش کے مطابق ھوں۔
معروف عرب پتی شھزادے ولید بن طلال بھی ان لوگوں میں شامل ہے جن پر، اعتراف لینے کے لیے بلیک واٹر کمپنی کے اھلکاروں نے بارھا تشدد کیا ہے۔
سعودی حکام اور خاص طور سے محمد بن سلمان نے اپنی سیکورٹی کے لحاظ سے حددرجہ امریکہ پر انحصار کر رکھا ہے اور حکومت امریکہ بھی بلیک واٹر کمپنی اور محمد بن سلمان کے درمیان اس تعاون کی حمایت کر رھی ہے۔
محمد بن سلمان بادشاہ بننے کے لیے جس بے قراری اور جلد بازی کے ساتھ قدم آگے بڑھا رھے ہیں اس کو دیکھتے ھوئے یہ کھا جارھا ہے کہ آنے والے وقت میں سعودی عرب میں بلیک واٹر کمپنی کے کردار میں مزید اضافہ ھوگا۔

Add comment


Security code
Refresh