www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

498947
ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نے زلزلہ زدگان کے لیے ایرانی عوام کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔
مغربی ایران کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کرمانشاہ کے گورنر سے بات چیت کرتے ھوئے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر گیری لوئیس کا کھنا تھا کہ ایرانی عوام انسان دوست اور فراخ دل ہیں۔
انھوں نے کھا کہ ایرانی عوام نے جس طرح سے اپنے ھم وطنوں کی امداد کی ہے اسے لفظوں میں بیان نھیں کیا جاسکتا۔
گیری لوئیس نے اس موقع پر کھا کہ ایران قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی فنڈز سے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم زلزلہ سے متاثرین کے لیے حاصل کرسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ نومبر کو ایران کے مغربی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں چارسو چوالیس افراد جاں بحق اور بارہ ھزار سے زائد زخمی ھوگئے تھے۔زلزلے سے صوبہ کرمانشاہ کے سات شھروں اور ھزاروں دیھاتوں میں زبردست مالی نقصان ھوا ہے اور ھزاروں مکانات اور عمارتیں تباہ ھوگئی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh