www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

420818
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کھا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی دھمکیوں کا پوری سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے میڈیا سیل کے انچارج اور سیاسی دفتر کے رکن نصرالدین عامر نے ایک انٹرویو میں یمن کے خلاف سعودی ولیعھد محمد بن سلمان کی دھمکیوں پر افسوس کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے کہ جنگ کے میدانوں میں جارح قوتوں کے خلاف جنگی کارروائیوں میں شدت دھمکیوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی جانب سے واضح جواب ہے۔
انھوں نے کھا کہ محمد بن سلمان کی پالیسیاں امریکا کی ڈکٹیٹ کردہ پالیسیاں ہیں اور امریکا اور سعودی عرب سمجھتے ہیں کہ ان پالیسیوں کے ذریعے یمن کے عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔
انصاراللہ کے مذکورہ عھدیدار نے کھا کہ امریکا اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں کو یہ جان لینا چاھئے کہ یمنی عوام نے خطرات کے مرحلے کو عبور کر کے آج یہ صلاحیت اور توانائی حاصل کرلی ہے کہ وہ جارح قوتوں کے اسٹریٹجیک ڈیپتھ کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔اس درمیان یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے رکن توفیق الحمیری نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی میزائلی صلاحیت خود یمنی فوج کی اپنی صلاحیت ہے۔
انھوں نےرشا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ سعودی حکومت یمن کی میزائلی توانائیوں سے انکار کر رھی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یمن کے لئے ایران کی اخلاقی حمایت کا ھرگز یہ مطلب نھیں ہے کہ ایران فوجی مدد کررھا ہے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے رکن توفیق الحمیری نے کھا کہ سعودی اتحاد ایران پر الزام عائد کرکے یمنی فوج کی توانائیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ یمن کے عوام جارح قوتوں کے مقابلے میں پوری پامردی کےساتھ ڈٹے رھیں گے۔
دوسری جانب صھیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کی کوششوں کے خلاف ھونے والی یمنی علما کی کانفرنس نے ایک بیان جاری کرکے حزب اللہ اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے بیان کی مذمت کی ہے،بیان میں یمن کا محاصرہ جاری رکھنے پر مبنی سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات اور یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
یمن کے علما نے یمنی عوام نے سے کھا کہ وہ پوری طرح الرٹ اور ھوشیار رھتے ھوئے جارح قوتوں کے خلاف یمنی عوام کے محاذ کی بھرپور حمایت کریں۔
دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل یونٹ نے عسیر، نجران اور جیزان میں سعودی عرب اوراس کی اتحادی فوجوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجی ھلاک اور زخمی ھوگئے ہیں ۔
یمنی فوج نے نجران میں سعودی عرب کےالشرف، السدیس ، حصن الحماد اور جیزان میں برج العبادیہ فوجی اڈوں پرمیزائل سے حملہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh