www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

759087
پاکستان کے شھر ڈیرہ اسماعیل خان میں دھشت گردوں کے حملے میں معروف شاعر اور نوحہ خواں صابر حسین شھید ھو گئے۔
ڈیرہ اسما‏‏عیل خان سے موصولہ خبروں کے مطابق مسلح دھشت گردوں نے منگل کو معروف شاعر اور نوحہ خواں صابر حسین کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے دفتر جارھے تھے-
بتایا جاتا ہے کہ یہ دھشت گردانہ حملہ کالعدم دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دھشت گردوں نے کیا-
ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے آٹھ روز میں شیعہ مسلمانوں پر ھونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ اس سے پھلے ثمرعباس اور عقیل حسین بھی دھشت گردانہ حملوں میں شھید ھو چکے ہیں-
مقامی ذرائع کا کھنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کچھ عرصے کے وقفے کے بعد شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ھو گیا ہے جس سے صوبائی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh