www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

803401
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تھران اور باکو کے درمیان تعاون کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایران اور جمھوریہ آذربائیجان کے حکام، دونوں ملکوں کے ھمہ جھتی تعلقات اور تعاون کو زیادہ زیادہ فروغ دینے کے خواھاں ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے تھران میں آذربائیجان کے صدر الھام علی اف سے گفتگو کرتے ھوئے دونوں ملکوں کے حکام اور وفود کے درمیان ملاقات اور دوروں کو خاص اھمیت کا حامل قرار دیا اور کھا کہ ایران اور آذربائیجان کی ضروریات کو پورا کئے جانے کے لئے دونوں ملکوں کی توانائیوں سے زیادہ زیادہ استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے مشترکہ اقدار کی طرف اشارہ کرتے ھوئے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی اھمیت پر تاکید کی۔
اس ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے بھی جو ایران، روس اور آذربائیجان کے سہ فریقی سربراھی اجلاس میں شرکت کے لئے تھران کے دورے پر ہیں، کھا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سہ فریقی تعاون کا فروغ تینوں ملکوں کے لئے اچھے نتائج کا حامل ہے اور اس سے امن و استحکام پر بھی مثبت اثرات مرتب ھوں گے۔
انھوں نے علاقے میں دھشت گردی کے خلاف مھم کو بھی اھم قرار دیا اور کھا ایران، دھشت گردی کے خلاف مھم اور علاقائی امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh