www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

838995
حکومت بحرین، ملک کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کے خلاف ایذا رسانی کے اکیس سے زائد طریقے استعمال کر رھی ہے۔
انجمن انسانی حقوق بحرین کے سربراہ باقر درویش نے مھر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ھوئے کھا ہے کہ شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکار سیاسی اور انقلابی قیدیوں کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا رھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ اب تک ایذا رسانی کے ایسے اکیس طریقوں کا انکشاف ھوا جنھیں بحرین کی شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکار سیاسی اور انقلابی قیدیوں کے خلاف استعمال کر رھے ہیں۔
انجمن حقوق انسانی بحرین کے سربراہ نے کھا کہ چار سو سے زائد سیاسی قیدیوں کی صورتحال انتھائی تشویشناک ہے اور ان کے بارے میں کچھ بھی نھیں بتایا جارھا۔
دوسری جانب سیکڑوں لوگوں نے ایک ملک کے مختلف علاقوں میں مظاھرے کرکے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور دیگر علمائے کرام کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ شاھی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کر رھے تھے۔
یہ مظاھرے ایسے وقت میں کئے گئے جب بحرین کی شاھی حکومت کی ایک عدالت نے مزید دس شھریوں کی شھریت منسوخ اور انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh