www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

920525
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے بیٹوں کے منجمد اثاثے قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نیب نے احتساب عدالت میں شریف خاندان کے پاکستان میں موجود اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی جس کے بعد عدالت نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایس ای سی پی کو حسن نواز اور حسین نواز کی کمپنیوں میں موجود حصص کو قرق کرنے کی ھدایت جاری کردی۔
پاکستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز کی چھے کمپنیوں میں حصص موجود ہیں۔
عدالت نے نوازشریف کے بیٹوں کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دیتے ھوئے اثاثوں سے متعلق مزید کارروائی چودہ نومبر تک ملتوی کردی۔
اس درمیان عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو مفرور قرار دے کر اشتھاری قراردینے کی کارروائی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔اس سے پھلے چھبیس اکتوبر احتساب عدالت نے عدالت میں حاضر نہ ھونے پر سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh