www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

280379
پاکستان کے وزیرخارجہ نے کھا ہے کہ اسلام آباد امام رضاعلیہ السلام کی زیارت کے لئے ایران آنےوالے پاکستانی زائرین کی سیکورٹی اور انھیں سھولتیں فراھم کرنے کے تعلق سے مشھد میں آستانہ قدس رضوی کے ساتھ ھر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے جو امام رضاعلیہ السلام کے حرم کی زیارت کے لئے مشھد مقدس گئے تھے آستانہ قدس رضوی کے نائب متولی سید مرتضی بختیاری کے ساتھ اپنی ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطھر کے غیر ملکی زائرین میں پاکستانی زائرین کی تعداد بھت زیادہ ہے کھا کہ پاکستانی زائرین سلفی اور تکفیری گروھوں کے خطرات کے باوجود ایران کے زیارتی سفر کے لئے مصیبتوں کو گلے لگاتے ہیں اور انتھائی عقیدت کے ساتھ امام رضاعلیہ السلام کی قدم بوسی کے لئے ایران آتے ہیں –
پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے دورہ ایران کا مقصدتکفیری اور دھشت گرد گروھوں کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کے کھلے اور شفاف موقف کا اعلان کرنا بتایا –
مشھد مقدس میں آستان قدس رضوی کے نائب متولی سید مرتضی بختیاری نے بھی ایران اور پاکستان کے ثقافتی اور مذھبی اشتراکات کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ آستانہ قدس رضوی غیر ملکی زائرین منجملہ پاکستانی زائرین کو بھترین سھولتیں فراھم اور ان کی خدمت کرنا اپنی اصل ذمہ داری سمجھتاہے –
انھوں نے کھا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب ایران کے سرحدی شھر میرجاوہ میں پاکستانی زائرین کے لئے ایک شاندار اور وسیع و عریض زائر سرا اور رفاھی کمپلیکس کا منصوبہ پوری سنجیدگی کے ساتھ زیرغور ہے -

Add comment


Security code
Refresh