www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

272548
بنگلادیش کی وزیراعظم نے کھا ہے کہ حکومت میانمار کو روھنگیا پناہ گزینوں کو واپس بلانے کے لئے جلد سے جلد ضروری اقدامات کرنے چاھئیں۔
ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اوخیا سرحدی قصبے میں روھنگیا مسلمانوں کے کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کھا کہ بنگلادیش روھنگیا مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی برداشت نھیں کرے گا اور ان کی مدد کے لئے بھرپور کوشش کرے گا-
بنگلادیش کی وزیراعظم نے اس سے قبل روھنگیا مسلمانوں کی سرکوبی پر میانمار حکومت کو سخت ھدف تنقید بناتے ھوئے کھا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں پراس قدر ظلم و ستم ڈھائے جارھے ہیں کہ جنھیں بیان نھیں کیا جا سکتا-
بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں کھا تھا کہ روھنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش میں نقل مکانی بنگلادیش کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے ان کا کھنا تھاکہ بنگلہ دیشی حکومت کو مزید انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے-

Add comment


Security code
Refresh