www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

242124
امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد پاس کرکے سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی انتھا پسند گروھوں کی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔
امریکی کانگریس سے وابستہ ھیل ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ امریکی سینیٹ نے اپنے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرکے سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی گروھوں کی مذمت کی اور صدر ٹرمپ سے کھا کہ وہ کھل کر ان گروھوں کی مذمت کریں –
اس قرار داد میں ڈونلڈٹرمپ اور امریکی انتظامیہ سے کھا گیا ہے کہ وہ ملک میں سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی گروھوں کی روز افزوں سرگرمیوں پر روک لگائے –
امریکی سینیٹروں نے اٹارنی جنرل جیف سشنز اورامریکا کی داخلی سلامتی کی وزارت سے بھی کھا ہے کہ وہ سفید فاموں کی نسلی برتری کے حامی نسل پرست گروھوں کے تشدد آمیز اقدامات اور ان سے متعلق دیگر گروھوں کے بارے میں تحقیقات کریں اور ملک میں اس طرح کے نسل پرستانہ تشدد آمیز اقدامات کی تکرار کی روک تھام کریں۔

Add comment


Security code
Refresh