www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

220843
امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے دیگر امریکی عھدیداروں کی طرح ایٹمی معاھدے کے خلاف بیان دیتے ھوئے کھا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاھدہ اس قابل نھیں تھا کہ اس پرمذاکرات انجام دئے جاتے۔
سی آئی اے کے سربراہ مایک پمپؤ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ھوئے کھا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاھدے نےکسی بھی میدان میں امریکا کے لئے بھترحالات پیدا نھیں کئے ہیں –
سی آئی اے کے سربراہ نے ایٹمی معاھدے کے تعلق سے امریکی صدر ٹرمپ کے مخاصمانہ بیانات کا دفاع کرتے ھوئے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ اس کی توثیق کریں یا پھر مسترد کردیں –
ان کا کھنا تھا کہ اس معاھدے پر مذاکرات نھیں ھونے چاھئے تھےاور ٹرمپ انتظامیہ کے بیشتر ارکان کا بھی یھی خیال ہے –
امریکی حکام کے اس قسم کے بیانات ایک ایسے وقت سامنے آ رھے ہیں جب پانچ جمع ایک گروپ کے دیگر ارکان ، یورپی یونین اور آئی اے ای اے نےاس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ ایران نے معاھدے کی مکمل پاسداری کی ہے اس معاھدے کی حفاظت پر زور دیا ہے -

Add comment


Security code
Refresh