www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702851
سید حسن نصراللہ نے کھا ہے کہ موصل کی آزادی میں ایران اور آیت اللہ سیستانی نے اھم کردار ادا کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریرمیں عراق کے شھر موصل کی کامیابی کو عظیم کامیابی قراردیتے ھوئے کھا ہے کہ موصل کی آزادی میں عراقی حکومت ، عراقی قوم کےعزم ، ایران کے بھر پور تعاون اور آیت اللہ سیستانی نے اھم کردار ادا کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کھا کہ موصل میں جو کچھ گزررھا ہے اس کا تعلق صرف عراق اور عراقی قوم سے نھیں بلکہ اس کا تعلق علاقائی قوموں کی سرنوشت سے جڑا ھوا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کھا کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی کامیابی اور فتح کا اعلان کیا موصل کی فتح عظیم فتح ہےاس فتح میں عراقی حکومت، عراقی قوم ، ،عراقی فوج ، عراق کے رضاکار دستوں ، ایران کے بھر پور تعاون بالخصوص رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی درایت،تدبیر اور ٹھوس موقف نے اھم کردار ادا کیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کھا کہ بعض علاقائی اور غیرعلاقائی ممالک نے داعش کو عراق اور شام میں داخل ھونے کے لئے سھولیات فراھم کیں ، انھیں تربیت دی اور ھتھیار فراھم کئے ۔ جبکہ عراقی قوم نے داعش کا مقابلہ کرنے کا آپشن اختیار کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کھا کہ موصل کی آزادی میں عراقی اقوام اور قبائل کے باھمی اتحاد نے بھی اھم کردار ادا کیا ہے شیعہ اور سنیوں نے مل کر اورمتحد ھوکر عراق کو داعش دھشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے دھشتگرد گروہ داعش کو بقول امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا بغل بچہ قرار دیتے ھوئے کھا کہ بعض عرب ذرائع ابلاغ داعش کے خلاف کامیابی کو امریکہ کی کامیابی کے طور پرپیش کرنے کی کوشش کر رھے ہیں جو ایک فریب اور جھوٹ ہے۔

Add comment


Security code
Refresh