www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

772035
شامی فوج نے دھشت گردوں کے خلاف شروع کیے جانے والے والفجر آپریشن کے پھلے، آٹھ ھزار مربع کلومیٹر کا علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے پیر کی صبح سے بادیہ شام نامی صحرائی علاقے میں دھشت گردوں کے خلاف والفجر آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپریشن کے پھلے دن بادیہ شام میں اسی کلومیٹر اندر تک پیشقدمی کی ہے۔
شامی فوج کے ایک کمانڈر میجر عماد اسکندر نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں اردن کی سرحدوں کے ساتھ داعشی دھشت گردوں کا رابطہ منقطع ھوگیا ہے۔
میجر عماد اسکندر نے مزید کھا کہ والفجر آپریشن کے نتیجے میں جلد ھی بادیہ شام میں دھشت گردوں کا قلع قمع کردیا جائے گا جبکہ غوطہ شرقیہ میں موجود دھشت گردوں کو ھتھیار ڈالنے پر مجبور ھونا پڑے گا۔
کھا جارھا ہے کہ شامی فوج کے والفجر آپریشن کے دوران درجنوں داعشی دھشت گرد مارے گئے ہیں جن میں اس گروہ کا ایک سرغنہ احمد عبدو بھی شامل ہے۔

Add comment


Security code
Refresh