www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

725049
قطر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن میں داعش اور القاعدہ کی حمایت کا راز فاش کر دیا ہے۔
واشنگٹن میں قطر کے سفارت خانے نے چھبیس اکتوبر کو قطر کے وزیر خارجہ عبدالرحمن آل ثانی کو ایسی دستاویزات دی تھیں جن سے ثابت ھوتا ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولیعھد محمد بن زاید آل نھیان القاعدہ اور داعش کے بعض سرغنوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں۔
المیادین ٹی وی نے دھشت گردی کے امور میں امریکہ کے نائب وزیرخزانہ ایڈم زوبین کے حوالے سے فاش کیا ہے کہ محمد بن سلمان اور محمد بن زائد آل نھیان، علی ابکر الحسن اور عبداللہ فیصل الاھدل سے مسلسل رابطے میں رھے ہیں کہ جن کے نام امریکہ کی دھشت گردوں کی فھرست میں شامل ہیں۔
امریکہ کے نائب وزیر خزانہ نے واشنگٹن سے ھماھنگی کے بغیر القاعدہ اور دیگر دھشت گرد اور انتھاپسند گروھوں کے ساتھ محمد بن سلمان کے رابطوں پر تشویش ظاھر کرتے ھوئے یمن اور اس کے پڑوسی ممالک میں القاعدہ کے پھلنے پھولنے پر امریکہ کی ناراضگی کی بات کی ہے۔
دستاویزات میں القاعدہ کے دو سرغنوں اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے ادارے کے سربراہ خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان کی جانب سے علی ابکر کی براہ راست مدد کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh