www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

765263
دھشتگرد تکفیری گروہ داعش نے اپنے جعلی خلیفہ ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کر دی۔ داعش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ نئے سربراہ کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ یاد رھے کہ روسی وزیر دفاع نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ان کے 30 محافظوں کے ھمراہ ایک روسی فضائی حملے میں مئی میں ھلاک کر دیا گیا تھا، تاھم تاحال داعش کی جانب سے اس خبر کو تسلیم نھیں کیا گیا تھا۔
دیگر ذرائع کے مطابق داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ھلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق داعش البغدادی کی ھلاکت کے بعد نئے سربراہ کا نام تجویز کریگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق موصل کے علاقہ تلعفر میں داعش کے میڈیا پر جاری مختصر بیان میں تنظیم کے سربراہ البغدادی کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بعض ذرائع کا کھنا ہے ننیوا میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ رپورٹ السومیریہ نیوز نے دی ہے، بیان میں ترجمان نے کھا جنگجو انکے جانشین کی تعیناتی کا انتظار کریں، قبل ازیں روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا گذشتہ ماہ البغدادی کو 30 لیڈروں اور 300 جنگجوئوں کے ھمراہ 28 مئی کو رقہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
پینٹاگون کے اھلکاروں نے کھا ہے کہ ان کے پاس البغدادی کی ھلاکت کی مصدقہ اطلاعات نھیں ہیں۔ امریکی سربراھی میں قائم اتحاد نے ای میل کے ذریعے ایک بیانیہ جاری کیا، جس میں انھوں نے کھا کہ وہ البغدادی کی ھلاکت کی خبر کی تصدیق نھیں کرسکتے۔ لیکن امید کرتے ہیں کہ یہ درست ہے۔
اس سے پھلے برطانیہ میں قائم "سیریئن آبزرویٹری فور ھیومن رائٹس" کے سربراہ عبدالرحمن نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ادارے نے ’’اِن اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ ‘‘داعش کا سربراہ، ابو بکر البغدادی ھلاک ھو چکا ہے۔ 46 سالہ بغدادی 2014ء کے بعد سے منظرِ عام پر نھیں آیا، جب وہ موصل کی نوری مسجد میں آیا تھا۔ اس سے پھلے کئی بار اس کی ھلاکت اور زخمی ھونے کی غلط خبریں آچکی ہیں۔ جبکہ مغربی اور عراقی اھل کار تذبذب کا شکار رھے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی غیر جانبدارانہ ذرائع سے بغدادی کی ھلاکت کی تصدیق نھیں ھو پائی۔
عبد الرحمٰن نے بتایا کہ مشرقی شام کے قصبے، دیرالزور میں داعش کے ذرائع نے آبزرویٹری کو بتایا ہے کہ البغدادی ھلاک ھوچکا ہے؛ ’’لیکن، اْنھوں نے یہ وضاحت نھیں کی آیا وہ کب ھلاک ھوا۔‘‘
عراقی اور کْرد اھل کاروں نے اْن کی ھلاکت کی تصدیق نھیں کی۔ بغدادی نے 2014ء میں عراق کے شھر موصل کی ایک مسجد میں خلافت کا اعلان کیا تھا، اس کی ھلاکت دھشتگرد گروپ کے لئے سب سے بڑا دھچکہ ھوگا، جو اس وقت شام اور عراق میں اپنے سکڑتے ھوئے رقبے کو بچانے میں لگا ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh