www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سوال:آپ نے نماز کے بیان کو اذان واقامت سے شروع کیوں نہ کیا ؟

جواب:اس سے پھلے کہ آپ کو میں اس سوال کا جواب دوں ضروری ہے کہ

 آپ کو ان اجزاء کے بارے میں بتاؤں کہ ان میں سے کچھ کا نام ارکان ہے اور وہ نیت، تکبیرة الاحرام،قیام،رکوع اور سجدے ہیں ۔

میں نے تمام اجزاء میں صرف ان کو خصوصیا ت کے ساتھ اس لئے بیان کیا کہ یہ نماز کے باطل ھونے میں ایک خاصیت رکھتے ہیں اور وہ یہ کہ اگران میں سے کوئی عمداً یاسھواًً کم یا زیادہ ھوجائے تو نماز باطل ھوجاتی ہے لھذا  یہ اپنے اس نام میں امتیاز رکھتے ہیں۔

اب آپ کے سوال کا جواب دیتاھوں ۔

اذان واقامت نماز پنجگانہ میں مستحب موکدہ ہیں (سنت موکدہ) بھتر ہے کہ نمازی ان کو بجالائے لیکن اگر ترک بھی  کردے تو نماز صحیح ہے۔

اس کے بعد میرے والد نے فوراً نصیحت کرتے ھوئے فرمایا:

میں آپ سے تمنا کرتاھوں کہ آپ اپنی پنجگانہ نماز میں اذان واقامت کو ترک نہ کریں ورنہ ان دونوں کا ثواب کم ھوجائے گا۔

سوال:جب میں چاھوں کہ اذان دوں تو کس طرح اذان دوں؟

جواب:تو فرمایا : تم کھو۔

اللّٰہُ اکبَرُ :چار مرتبہ

اشھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ : دومرتبہ

اشْھَدُ انَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہُ: دو مرتبہ

اَشھدان علیا ولی اللہ : دو مرتبہ

حَیَّ عَلَی الصَّلاَةِ:دو مرتبہ                              

حَیَّ عَلَی الْفلَاَحِ: دو مرتبہ

حَیَّ عَلیٰ خَیْرِ الْعَمَلِ:دو مرتبہ

اٴَللّٰہُ اٴَکْبَرُ: دومرتبہ

لَاَ اٴِلٰہَ اٴِلاَّ اللّٰہ: دو مرتبہ

سوال:اقامت کس طرح  کھیں؟

جواب:قامت میں کھیں:

اللّٰہُ اٴَکْبَرُ: دو مرتبہ

اشْھَدُ اٴَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ:دومرتبہ

اشْھَدُ اٴَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہُ:دو مرتبہ

اشھدان علیا ولی اللہ: دو مرتبہ

حَیَّ عَلَی الصَّلاَةِ:دو مرتبہ                              

حَیَّ عَلَی الْفلَاَحِ : دو مرتبہ

حَیَّ عَلیٰ خَیْرِ الْعَمَلِ: دو مرتبہ

اللّٰہُ اٴَکْبَرُ: دومرتبہ

لَاَ الٰہَ اٴِلاَّ اللّٰہ:ایک مرتبہ

سوال: امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کی شھادت؟

جواب: آپ(ع) کی ولایت کی شھادت رسالت کی شھادت کی تکمیل ہے اور مستحب ہے۔ لیکن اذان واقامت کا جزء نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh