www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اس بات کا لحاظ کرتے ھوئے کہ تمھاری نماز کی جگہ مباح ھو کیونکہ نماز غصبی جگہ پر صحیح نہیں ہے اور غصی جگہ میں وہ چیز شمار ھوگی کہ

 جس کا خمس واجب ھو اور نہ دیا گیا ھو ،چاھے گھر ھو یا ان دونوں کے علاوہ کوئی اور چیز اور تفصیل کے ساتھ تم کو اس کی شرح (خمس کی بحث میں دی جائیگی) یھاں صرف ضرورت کے تحت اشارہ کردیا ورنہ غفلت، چشم پوشی،لاپرواھی جھنم میں جانے سے نھیں روک سکتی، بھت سے ایسے ہیں کہ جنھوں نے اپنے اموال میں سے حق خدا کو نہ نکالا اور وہ جھنم میں چلے گئے۔

سوال:فرض کیجئے زمین غصبی نھیں ہے لیکن اس پر جو فرش بچھا ہے وہ غصبی ہے تو کیا یھی حکم رھے گا؟

جواب:یھی حکم ہے ،کہ تمھاری نماز اس فرش پر صحیح نھیں ہے میرے والد نے مزید فرمایا کہ تمھارے سجدے کی جگہ پاک ھونی چاھئے ۔

سوال:آپ کامقصد سجدہ کی جگہ سے پیشانی کی جگہ ہے؟

  جواب: ھاں صرف سجدے کی جگہ کی طھارت یعنی سجدہ گاہ یا جس پر تم سجدہ کررھے ھو (وہ پاک ھو)۔

سوال:اور نماز کی باقی جگہ مثلاً دونوں پاؤں کی جگہ یاوہ جگہ کہ جس کو نماز میں پورا جسم گھیرے ھوئے ہے؟

جواب:اس میں طھارت شرط نھیں ہے پس اگر سجدے کی جگہ کے علاوہ دوسری جگہ نجس ھو اور اس جگہ کی تری جسم اور لباس تک سرایت نہ کرے تو اس جگہ پرنماز پڑھنا جائز ہے یھاں پھر چندموضوعات باقی رہ گئے ہیں جو نمازپڑھنے والے  کی جگہ سے مخصوص ہیں میں ان کو تمھارے لئے چند صورتوں میں بیان کرتاھوں۔

الف۔نماز میں اور نماز کے علاوہ کسی صورت میں معصومین(ع) کی قبورکی طرف پشت کرنا جب کہ پشت کرنے سے بے ادبی ھوتی ھو جائز نھیں ہے۔

ب۔ مرد اور عورت کی نماز صحیح نھیں ہے جب وہ دونوں ایک دوسرے کے برابر کھڑے ھوں یا عورت مرد سے آگے کھڑی ھو مگریہ کہ دونوں کے کھڑے ھونے کے درمیان دس ھاتھ سے زیادہ فاصلہ ھویا، ان دونوں کے درمیان کوئی چیز حائل ھو مثلاً دیوار۔

ج۔ نماز کا پڑھنا مسجدوں میں مستحب ہے مساجد میں سب سے زیادہ افضل نماز کا پڑھنا مسجد الحرام،مسجد نبوی مسجد کوفہ اور مسجد اقصی میں ہے اسی طرح آئمہ معصومین علیھم السلام کے مقدس روضوں میں نماز کا پڑھنا مستحب ہے ۔

د۔عورت کے لئے افضل ہے کہ وہ اپنی نماز پڑھنے کے لئے زیادہ تر ایسی جگہ کا انتخاب کرے کہ جھاں بالکل تنھائی ھواور کوئی نامحرم اس کو نہ دیکھے حتی کہ اپنے گھرمیں بھی ایسی ھی جگہ کا انتخاب کرے۔

Add comment


Security code
Refresh