www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

۱۔میاں اور بیوی میں سے ھر ایک مھربانی وعطوفت کے ساتھ ایک دوسرے کی باتیں سنیں اور جب گفتگو کا وقت ھو تو اس دوران دیگر امور کی انجام دھی سے پرھیز کریں اور پوری توجہ کے ساتھ ایک دوسرے کی باتوں کو اھمیت دیں۔

۲۔گفتگو کے دوران میاں بیوی میں سے ھر ایک ایسا طریقہ اختیار کریں کہ ان میں کوئی ایک بھی یہ محسوس نہ کرے کہ میری باتوں پہ غور نھیں کیاجارھا ہے۔

۳۔گفتگو میں اچھے الفاظ استعمال کرنے کی کوشش کریں اور نازیبا الفاظ سے پرھیز کریں۔

۴۔ دوسروں کے سامنے ایک دوسرے کی خامیاں ھرگز بیان نہ کریں کیونکہ ایسا کام انسان کی شخصیت کی توھین کاباعث بنتا ہے ۔

۵۔ اگر کو غلطی ھوجائے تو تب بھی نازیبا الفاظ سے پرھیز کیاجائے مثال کے طور پر ایسے الفاط سے پرھیز کیاجائے جو دوسرے کو ٹھیس پھنچاتے ھوں۔

۶۔ ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔

۷۔گھریلو امور میں جب بھی کوئی کام انجام دے تو دوسرے کو اس کا شکریہ ادا کرنا چاھئے ۔

۸۔ اگر میاں ، بیوی میں سے کوئی بیمار ھوجائے تو اچھی طرح ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنا چاھئے ۔

Add comment


Security code
Refresh