www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۷۳۹۔ وہ کون سا طریقہ ھے جس سے گھر والوں کو نماز صبح کے لئے بیدار کرنا جائز ھو؟

ج۔ اس سلسلے میں گھر کے افراد کے لئے کوئی خاص طریقہ نھیں ھے۔

س۷۴۰۔ ان لوگوں کے روزہ ونماز کا کیا حکم ھے جو مختلف پارٹیوں اور گروھوں سے تعلق رکھتے ھیں اور بلاسبب ایک دوسرے پر شک یا ایک دوسرے سے حسد کرتے ھیں بلکہ ایک دوسرے سے عداوت رکھتے ھیں؟

ج۔ مکلف کے لئے دوسروں کے بارے میں بغض و حسد اور عداوت کا اظھار کرنا جائز نھیں ھے لیکن یہ روزہ ونماز کے باطل ھونے کا سبب نھیں ھے۔

س۷۴۱۔ اگرمحاذ جنگ پر قتال کرنے والا شدید حملوں کی و جہ سے سورہ فاتحہ نہ پڑھ  سکے یا سجود یا رکوع نہ کرسکے تو کیسے نماز پڑھے گا؟

ج۔ جیسے ممکن ھو پڑھے اور جب رکوع و سجود کرنے پر قادر نہ ھو تو دونوں کو اشارہ سے بجالائے گا۔

س۷۴۲۔ والدین پر بچہ کو کس سن میں احکام و عبادات شرعی کی تعلیم دینا واجب ھے؟

ج۔ ولی کے لئے مستحب ھے کہ جب بچہ سن تمیز کو پھنچ جائے تو اسے شریعت کے احکام و عبادات کی تعلیم دے۔

س۷۴۳۔ بعض بسوں کے ڈرائیور جو ایک شھر سے دوسرے شھر جاتے ھیں، مسافروں کی نماز کو اھمیت نھیں دیتے ھیں وہ سواریوں کے کھنے پر بس نھیں روکتے کہ وہ لوگ اتر کر نماز پڑھ  سکیں لھذا بسا اوقات ان کی نماز قضا ھوجاتی ھے، اس سلسلہ میں بس ڈرائیوروں کی کیا ذمہ داری ھے ؟ اور ایسی صورت میں اپنی نماز کے سلسلہ میں سواریوں کا کیا فریضہ ھے؟

ج۔ سواریوں پر واجب ھے کہ جب انھیں نماز کے قضا ھوجانے کا خوف ھو تو اس وقت کسی مناسب جگہ پر ڈرائیور سے بس روکنے کا مطالبہ کریں اور ڈرائیور پر واجب ھے کہ وہ مسافروں کے کھنے پر بس روک دے۔ لیکن اگر وہ معقول عذر کی بنا پر بلاسبب گاڑی نہ روکے اور وقت ختم ھوجانے کا خوف ھو تو اس وقت چلتی گاڑی میں نماز پڑھیں اور قبلہ ، قیام ، رکوع اور سجود کہ جھاں تک ھوسکے رعایت کریں۔

س۷۴۴۔ یہ جو کھا جاتا ھے کہ ” شراب خوار کا روزہ ونماز چالیس دن تک ( قبول) نھیں ھے“ کیا اس کا مطلب یہ ھے کہ اس مدت میں اس پر نماز پڑھنا واجب نھیں ھے اور وہ اس مدت کے بعد فوت ھوجانے والی نمازوں کی قضا بجالائے؟ یا اس کا مطلب یہ ھے کہ قضا و ادا دونوں واجب ھے؟ یا پھر اس کا مقصد یہ ھے کہ اس پر قضا واجب نھیں ھے بلکہ ادا کافی ھے لیکن اس کا ثواب دوسری نمازوں سے کم ھے؟

ج۔ اس کا مطلب یہ ھے کہ شراب خواری نماز، روزہ کی قبولیت میں مانع ھے نہ کہ اس کی وجہ سے شراب خوار سے نماز، روزہ کا فریضہ ھی ساقط ھوجائے گا ۔

س۷۴۵۔ اس وقت میرا شرعی فریضہ کیا ھے جب میں کسی شخص کو نما زکے کسی فعل کو غلط بجالاتے ھوئے دیکھتا ھوں؟

ج۔ اس سلسلہ میں آپ پر کوئی ذمہ داری نھیں ھے مگر یہ کہ جب وہ حکم سے ناواقف ھونے کی بنا پر کوئی غلطی کرے تو احتیاط یہ ھے کہ اس کی ھدایت کریں۔

س۷۴۶۔ نماز سے فراغت کے بعد نماز گزاروں کے مصافحہ کرنے کے سلسلے میں آپ کا کیا نظریہ ھے؟ اس بات کی وضاحت کردینا بھی مناسب ھے کہ بعض بڑے علماء کھتے ھیں کہ اس موضوع سے متعلق آئمہ معصومین علیھم السلام سے کوئی حدیث وارد نھیں ھوئی ھے ، پس معلوم ھوتا ھے کہ مصافحہ کرنے کا کوئی محرک نھیں ھے لیکن ھم سمجھتے ھیں کہ مصافحہ سے نماز گزاروں کی دوستی اور محبت میں اضافہ ھوتا ھے؟

ج۔ سلام اور نماز سے فراغت کے بعد مصافحہ کرنے میں کوئی اشکال نھیں ھے اور بالعموم مومنین سے مصافحہ کرنا مستحب ھے۔

Add comment


Security code
Refresh