www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۷3۳۔ کیا نافلہ نمازوں کو بلند آواز سے پڑھنا واجب ھے یا آھستھ؟

ج۔ دن کی نافلہ نمازوں کو آھستہ پڑھنا اور شب کی نافلہ نمازوں کو بلند آواز سے پڑھنا مستحب ھے۔

س۷۳۳۔ نماز شب کو ( جو دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ھے) کیا دو مرتبہ چار، چار رکعت ، ایک مرتبہ دو رکعت اور ایک مرتبہ ایک رکعت ( وتر) پڑھ  سکتے ھیں؟

ج۔ نماز شب کو چار ، چار رکعت پڑھنا جائز نھیں ھے۔

س۷۳۴۔ کیا نماز شب پڑھنے کے لئے واجب ھے کہ ھمیں کوئی نماز شب پڑھتے ھوئے نہ دیکھے یا یہ واجب ھے کہ ھم تاریکی میں نماز شب پڑھیں؟

ج۔ تاریکی میں نماز شب پڑھنا اور اسے دوسروں سے چھپانا شرط نھیں ھے ھاں اس میں ریا جائز نھیں ھے۔

س۷۳۵۔ نافلہ ظھر و عصر نماز ظھر و عصر کے بعد خود نافلہ کے وقت میں قضا کی نیت سے پڑھی جائیں گی یا کسی اور نیت سے؟

ج۔ احتیاط یہ ھے کہ قربةً الی اللہ کی نیت سے پڑھی جائیں ادا و قضا کی نیت نہ کی جائے۔

س۷۳۶۔ جو شخص نماز جعفر طیار پڑھتا ھے کیا صرف یہ نماز پڑھنے سے اس کا مکمل ثواب حاصل ھوجاتا ھے یا چند دیگر امور کی رعایت کرنا بھی واجب ھے؟

ج۔ ممکن ھے دعا کے مستجاب ھونے میں کچھ اور امور بھی دخیل ھوں، بھرحال نماز جعفر طیار پڑھنے کے بعد آپ حاجت روائی اور خدائے تعالیٰ کی طرف سے اس ثواب کے حصول کی امید رکھیں جیسا کہ اس کی بجا آوری کے عوض وعدہ کیا گیا ھے۔

س۷۳۷۔ برائے مھربانی ھمیں نماز شب کے طریقہ سے تفصیل کے ساتھ مطلع فرمائیں۔

ج۔ نماز شب مجموعاً گیارہ رکعات ھیں، ان میں سے آٹھرکعتوں کو ، جو دو ، دو رکعت پڑھی جاتی ھیں ، نماز شب کھتے ھیں اور ان کے بعد کی دو رکعت کو نماز شفع کھتے ھیں ، یہ نماز صبح کی طرح پڑھی جاتی ھے۔ اس مجموعہ کی آخری ایک رکعت کو نماز وتر کھتے ھیں، اس کے قنوت میں مومنین کے لئے استغفار و دعا کرنا اور خدائے منان سے حاجت طلب کرنا مستحب ھے، اس کی ترتیب دعاوٴں کی کتابوں میں مذکورھے۔

س۷۳۸۔ نما زشب کا کیا طریقہ ھے ؟ یعنی اس میں کون سا سورہ ، استغفار اور دعا واجب ھے؟

ج۔ نماز شب میں کوئی سورہ ، استغفار اور دعا اس کے جزء کے عنوان سے معتبر نھیں ھے اور نہ وجوب تکلیفی کے اعتبار سے معتبر ھے بلکہ تکبیرة الاحرام کے بعد ھر رکعت میں سورہ حمد پڑھنا ، رکوع و سجود اور ان دونوں میں ذکر پڑھنا اور تشھد و سلام پڑھنا کافی ھے۔

Add comment


Security code
Refresh