www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۷۲۴۔ مجہ میں نماز پڑھنے کی طاقت نھیں ھے۔ کیا میں دوسرے شخص سے اپنی نیابت میں نماز پڑھوا سکتا ھوں اور کیا اجرت اور بغیر اجرت کے نائب بنانے میں کوئی فرق ھے؟

ج۔ شرع کے اعتبار سے ھر مکلف پر واجب ھے کہ جب تک وہ زندہ ھے اپنی واجب نماز خود ادا کرے، نائب کا نماز ادا کرنا کافی نھیں ھے اور اس میں کوئی فرق نھیں ھے کہ اجرت پر نائب بنایا ھو یا اجرت کے بغیر ۔

س۷۲۵۔ جو شخص اجارہ کی نماز پڑھتا ھے:

اول : کیا اس پر ، اذان و اقامت کھنا ، تین سلام پھیرنا اور مکمل طور پر تسبیحات اربعہ پڑھنا واجب ھے؟

دوسرے: اگر ایک دن مثلاً ظھر و عصر کی نماز بجالائے اور دوسرے دن مکمل طور پر نماز پنجگانہ پڑھے ، کیا اس میں ترتیب ضروری ھے؟

ج۔ میت کی خصوصیات بیان کرنا ضروری نھیں ھے۔ صرف نماز ظھر و عصر اور نما ز مغربین میں ترتیب کی رعایت ضروری ھے ، جب تک عقد اجارہ میں اجیر کے لئے خاص کیفیت کی شرط نہ رکھی گئی ھو اور نہ ھی لوگوں کے ذھنوں میں کوئی ایسی خاص کیفیت ھو جس پر مطلقاً لفظ اجارہ صادق آسکے، تو ایسی صورت میں اس پر لازم ھے کہ نما زکو متعارف مستحبات کے ساتھ بجالائے لیکن اس پر یہ واجب نھیں ھے کہ وہ ھر نماز کے لئے جداگانہ اذان کھے۔

Add comment


Security code
Refresh