www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۶۴۳۔ آپ کی رائے میں نماز عیدین اور جمعہ واجبات کی کس قسم میں سے ھیں؟

ج۔ عصر حاضر میں نماز عیدین واجب نھیں ھے بلکہ مستحب ھے لیکن نما زجمعہ واجب تخییری ھے۔

س۶۴۴۔ کیا نماز عیدین کے قنوت میں کمی زیادتی اس کے باطل ھونے کاسبب ھوتی ھے؟

ج۔ اس سے نماز باطل نھیں ھوتی ھے۔

س۶۴۵۔ ماضی میں رواج تھا کہ امام جماعت ھی مسجد میں عید الفطر کی نما زپڑھایا کرتا تھا۔ کیا اب بھی جائز ھے کہ آئمہ جماعت ھی نماز عیدین پڑھائیں یا نھیں؟

ج۔ ولی فقیھہ کے وہ نمائندے پڑھا سکتے ھیں جن کو ولی فقیھہ کی طرف سے نما زعید قائم کرنے کی اجازت ھو اسی طرح وہ آئمہ جمعہ بھی دور حاضر میں نماز عید جماعت سے پڑھا سکتے ھیں جن کو ولی فقیھہ کی طرف سے منصوب کیا گیا ھو ، لیکن ان کے علاوہ افراد کے لئے احتیاط یہ ھے کہ فرادیٰ پڑھیں اگرچہ رجاء ً جماعت سے پڑھنے میں بھی کوئی حرج نھیں ھے لیکن ورود کے قصد سے نھیں۔ ھاں اگر مصلحت کا تقاضا یہ ھو کہ شھر میں ایک ھی نماز عید قائم کی جائے تو اولیٰ یہ ھے کہ اسے ولی فقیھہ کے منصوب کردہ امام کے علاوہ کوئی اور نہ پڑھائے۔

س۶۴۶۔ کیا نماز عید فطر کی قضا کی جاسکتی ھے؟

ج۔ اس کی قضا نھیں ھے۔

س۶۴۷۔ کیا نماز عید فطر میں اقامت ھے؟

ج۔ اس میں اقامت نھیں ھے۔

س۶۴۸۔ اگر نماز عید فطر میں امام اقامت کھے تو اس کی اور دیگر نماز گزاروں کی نماز کا کیا حکم ھے؟

ج۔ اس سے امام جماعت اور دیگر مامومین کی نماز کی صحت پر کوئی اثر نھیں پڑے گا۔

Add comment


Security code
Refresh