www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۴۳۷۔ اگر مجھے اپنے لباس کے نجس ھونے میں شک ھو اور میں اس میں نماز پڑھ لوں تو میری نما زباطل ھے یا نھیں؟

ج۔ جس لباس کے نجس ھونے میں شک ھو وہ پاک ھے اور اس میں نماز صحیح ھے۔

 

س۴۵۱۔ مردوں کا سونے کی انگوٹھی پھننے کا ( خصوصاً نما زمیں ) کیا حکم ھے؟

ج۔ مرد کے لئے سونے کی انگوٹھی پھننا جائز نھیں ھے اور اس میں نماز باطل ھے۔

 

س۳۹۹۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ھوئے کہ اپنے محلہ کی مسجد میں نماز پڑھنا مستحب ھے، کیا اپنے محلہ کی مسجد چھوڑ کر جماعت کے ساتھ نما زپڑھنے کے لئے شھر کی جامع مسجد جانے میں کوئی اشکال ھے؟

 

س۴۳۲۔ کیا شرعی نقطہ نظر سے امام بارگاہ کو معین اشخاص کے نام رجسٹرڈ کرنا جائز ھے؟ اور اگر دوسرے افراد جنھوں نے اس عمل خیر یعنی امام بارگاہ کی تعمیر میں شرکت کی ھے ، اس امر سے راضی نہ ھوں تو اس کا کیا حکم ھے؟

 

س۳۸۰۔ وہ جگھیں جن کو ظالم حکومتوں نے غصب کرلیا ھے،کیا وھاں بیٹھنا نماز پڑھنا اور چلنا جائز ھے؟

ج۔ اگر غصبی ھونے کا علم ھو تو اس میں تصرف ناجائز ھونے اور تصرف کی صورت میں ضامن ھونے کے سلسلے میں ان امکانات کا حکم وھی ھے جو غصبی چیزوں کا ھوتا ھے۔