www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

190055

س 1313: کيا روزمرہ پيش آنے والے مسائل شرعيہ کو نہ سيکھنا گنا ہ ہے ۔
ج: اگر نہ سيکھنے کى وجہ سے ترک واجب يا فعل حرام کامرتکب ھو تو ترک ِ واجب اور فعل حرام پر گناہ گار ھوگا۔
س1314: اگر طالب علم سطحيات تک کے مراحل طے کرلے اور اگر جدو جھد کر لے تو درجہ اجتھاد تک پھنچ سکتا ہے تو کيا ايسے شخص کے لئے تعليم کا جارى رکھنا واجب عينى ہے۔
ج: علوم دين کا طالب ھونا بذات خود اور اسى طرح تعليم کو جارى رکھنا يھاں تک کہ درجہ اجتھاد حاصل کرے عظيم فضيلت ہے ، ليکن درجہ اجتھاد پر فائز ھونے کى قدرت و صلاحيت کے سبب (علم کو جارى رکھنا ) واجب عينى نھيں ھوتا۔
س1315: اصول دين ميں حصول يقين کا کيا طريقہ ہے؟
ج: غالباً برھان و عقلى دلائل سے حاصل ھوتا ہے۔غايت امر يہ ہے کہ مکلفين کے اراک و فھم ميں اختلاف مراتب کى وجہ سے برھان اور دليل کا ادراک مختلف ھوتا ہے ۔ لھذا اگر کسى شخص کو کسى بھى طريقے سے يقين حاصل ھوجائے تو يہ بھر حال کافى ہے۔
س1316: حصول علم ميں سستى کرنے کا کيا حکم ہے؟ اور اسى طرح وقت کا ضائع کرنا ؟ آيا وقت کاضائع کرنا حرام ہے؟
ج: بے کار رھنے اور وقت ضايع کرنے ميں اشکال ہے اگر طالب علم طلاب کے لئے مخصوص وظائف سے استفادہ کرتا ہے ۔ تو اسے درسى پروگرام کے تحت علم حاصل کرنا چاھيے وگرنہ اس کے لئے مذکورہ وظائف اور عطيات سے استفادہ کرنا جائز نھيں ہے۔
س1317: اکنامکس کى کلاس کے دوران استاد سودى قرض سے متعلق بعض مسائل پر گفتگو کرتا ہے اور تجارت اور صنعت ميں سود کے استفادہ کے طريقوں کا مقايسہ کرتا ہے مذکورہ تدريس اور اس پر اجرت لينے کا کيا حکم ہے؟
ج: صرف تدريس اور سودى قرضے سے استفادہ کرنے کے طريقوں کا جائزہ لينا حرام نھيں ہے۔
س1318: اسلامى جمھوريہ ميں ماھرين تعليم کو دوسروں کو تعليم دينے کا کونسا صحيح طريقہ اختيار کرنا چاھيے؟ اور وہ لوگ کون ہيں جو حساس ٹيکنيکى علوم اور معلومات حاصل کرنے کے مستحق ہيں؟
ج: کسى شخص کا کوئى بھى علم حاصل کرنا اگر مشروع اور بامقصد ھو اور کسى قسم کا فاسد ھونا يا فاسد کرنا لازم نہ آتاھو تو بلا مانع ہے مگر يہ کہ حکومت اسلامى نے بعض علوم اور معلومات کے لئے خاص قوانين اور ضوابط بنائے ھوں۔
س1319: آيا دينى مدارس ميں فلسفہ پڑھنا اور پڑھانا جائز ہے۔
ج: ايسے شخص کے لئے فلسفہ کى تعليم اور تعلم جائز ہے جو کہ فلسفہ کى تعليم سے اپنے دينى اعتقادات ميں تزلزل نہ آنے سے مطمئن ھو بلکہ بعض موارد ميں تعليم فلسفہ واجب ہے۔
س1320: گمراہ کن کتابوں کى خريدو فروخت اور مطالعہ کرنا کيسا ہے؟ مثلاً کتاب آيات شيطانيہ؟
ج: گمراہ کن کتابوں کا خريدنا، بيچنا اور رکھنا جائز نھيں ہے ھاں اگر اس کا جواب دينے پرعلمى لحاظ سے قادر ھو تو اس مقصد کے لئے جائز ہے۔
س1321: حيوانات اور انسانوں کے بارے ميں ايسے خيالى قصّوں کى تعليم اور انھيں بيان کرنا کيا حکم رکھتا ہے جن کے بيان کرنے پر فوائد مرتب ھوں؟
ج: اگر قرائن سے معلوم ھورھاھو کہ داستان تخيلى ہے تو کوئى حرج نھيں ہے۔
س1322: ايسى يونيورسٹى يا کالج ميں پڑھنے کا کيا حکم ہے جھاں ايسى عورتوں کے ساتھ مخلوط ھونا پڑتاہے جو پردے کے بغير آتى ہيں؟
ج: تعليمى مراکز ميں تعليم و تعلم کے لئے جانے ميں کوئى حرج نھيں ہے۔ ليکن خواتين اور لڑکيوں پر پردہ کرنا واجب ہے اور مردوں پر ان انکى طرف حرام کرنا جائز نھيں ہے اور ايسے اختلاط سے بچنا ضرورى ہے جو کہ فساد اور حرام ميں مبتلاءھونے کا سبب ھو۔
س1323: آيا خاتون کا نامحرم مرد سے ايسے مقام پر جو ڈرائيونگ کے لئے مخصوص ہے ڈرائيونگ سيکھنا جائز ہے؟ جبکہ خاتون شرعى پردے اور عفت کى پابند ھو؟
ج: نامحرم سے ڈرائيونگ سيکھنے ميں کوئى حرج نھيں ہے اگر پردے اور عفت کا خيال رکھا جائے اور فساد ميں نہ پڑنے کا اطمينان ھوھاں اگر کوئى محرم بھى ساتھ ھو تو بھتر ہے بلکہ اس سے بھى بھتر يہ ہے کہ نامحرم مرد کى بجائے کسى عورت يا اپنے کسى محرم سے ڈرائيونگ سيکھے۔
س1324: کالج ، يونيورسٹى ميں جوان لڑکے اور لڑکياں ايک ساتھ تعليم کى وجہ سے آپس ميں ملتے ہيں اور کلاس فيلو ھونے کى بنياد پردرس وغيرہ کے مسائل پر گفتگو کرتے ہيں ليکن بعض اوقات بغير لذت اوربرے قصد کے بغير ھنسي، مذاق بھى ھوجاتا ہے آيا مذکورہ عمل جائز ہے؟
ج: اگر پردے کى پابندى کى جائے برى نيت بھى نہ ھو اور فساد ميں نہ پڑنے کا اطمينان ھو تو جائز ہے ورنہ جائز نھيں ہے۔
س1325: حاليہ دور ميں کس علم کا ماھر ھونا اسلام اور مسلمانوں کے لئے بھتر ہے؟
ج: بھتر يہ ہے کہ علماء، اساتيد اور يونيورسٹيوں کے طلباء اس علم کو اھميت ديں جو مفيد ھو اور مسلمانوں کى ضرورت ھو تا کہ مسلمان غيروں سے بالخصوص اسلام دشمنوں سے بے نياز ھو سکيں ۔ مفيد ترين علم کى تشخيص متعلقہ مسؤلين موجودہ شرائط کو مدنظر رکھ کر کرديں گے۔
س1326: گمراہ کن کتابوں اور دوسرے مذاھب کى کتابوں کا مطالعہ کرنا کيسا ہے؟ تاکہ ان کے دين اور عقائد کے بارے ميں زيادہ اطلاعات اور معرفت حاصل ھوسکے؟
ج: فقط معرفت اور زيادہ اطلاعات کے لئے جائز ھونا مشکل ہے ھاں اگر کوئى شخص گمراہ کنندہ مواد کى تشخيص دے سکے اور اسکے ابطال اور اس کا جواب دينے پر قادر ھوتو جائز ہے البتہ اس شرط کہ ساتھ کے اپنے بارے ميں مطمئن ھو کہ حق سے گمراہ نھيں ھوگا۔
س1327: بچوں کو ايسے اسکولوں ميں داخلہ دلانے کا کيا حکم ہے جھاں بعض فاسد عقائد تدريس کئے جاتے ھوں اس فرض کے ساتھ کہ بچے ان سے متاثر نھيں ھوں گے؟
ج: اگر دينى عقائد کے فاسد ھونے کا خوف نہ ھو اور باطل افکار کے ترويج کرنے کا امکان نہ ھو اور فاسد اور گمراہ کن مطالب سے دورى کرنے کا امکان ھو تو جائز ہے۔
س1328: ميڈيکل کا طالب علم چار سال سے ميڈيکل کالج ميں زير تعليم ہے جبکہ اسے دينى علوم کا بھت شوق ہے ، آيا اس پر واجب ہے کہ تعليم جارى رکھے يا اسے ترک کرکے علوم دينى حاصل کرے؟
ج: طالب علم کو اپنے لئے علمى شعبہ اختيار کرنے کا حق حاصل ہے ليکن جو مسئلہ قابل توجہ ہے وہ يہ ہے کہ دينى علوم اس لئے قابل اھميت ہيں کہ اسلامى معاشرے کى خدمت کرنے کى قدرت حاصل ھو جبکہ ميڈيکل کى تعليم بھى امت اسلامى کے لئے علاج، صحت اور ابدان کو نجات ديتى ہے اور اس کى بھى بھت اھميت ہے۔
س1329: استاد نے کلاس ميں ايک طالب علم کو سب کے سامنے بھت شدت سے ڈانٹا طالب علم بھى ايسا کرسکتا ہے يا نھيں ؟
ج: طالب علم کے لئے اس طرح جواب دينا جو مقام استاد کے لائق نہ ھو جائز نھيں ہے ، استاد کى حرمت کا خيال رکھنا چاھيےکلاس کے نظم کو برقرار رکھنا چاھيے البتہ شاگرد قانونى چارہ جوئى کرسکتاہے اسى طرح استاد پر واجب ہے کہ وہ بھى طالب علم کى حرمت کادوسرے طلّاب کے سامنے پاس رکھے اور تعليم و تربيت کے اسلامى آداب کى رعايت کرے۔
رھبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی استفتاآت سے ماخوذ

Add comment


Security code
Refresh