www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

809343
ھر مھینے کچھ دن روزہ رکھنے کی عادت لوگوں کی صحت کے لیے فائدہ مند اور انھیں کئی جان لیوا امراض سے تحفظ دیتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ھونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
واضح رھے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بھی سنت تھی کہ وہ ھر ماہ کچھ روزے رکھتے تھے اور اب طبی سائنس نے اس کی افادیت تسلیم کرلی ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ھر ماہ کچھ دن روزے رکھنا ذیابیطس، امراض قلب، کینسر اور دیگر امراض کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 89 افراد کو تین ماہ تک معمول کی غذا استعمال کرائی گئی جبکہ دیگر 52 افراد کو ھر ماہ انھیں پانچ دن تک فاقہ کرنے یا کم کیلوریز والی مگر ان سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور والی غذا کا استعمال کرنے کی ھدایت کی گئی۔
ان میں سے کچھ افراد میں ھائی بلڈ پریشر، صحت کے لیے بھتر کولیسٹرول کی سطح میں کمی اور دیگر طبی امراض کے خطرات کا سامنا تھا۔
تین ماہ بعد سامنے آنے والے نتائج میں بتایا گیا کہ روزہ رکھے والے افراد کا بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول لیول بھتر ھوا ہے۔
محققین کا کھنا تھا کہ تجربے میں شامل رضاکاروں کی اکثریت کو ذیابیطس، امراض قلب یا کینسر کے خطرات کا سامنا تھا اور اس تحقیق کا مقصد غذائی عادات کی افادیت کے بارے میں جاننا تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ اپنی صحت اور شخصیت کو بھتر بنانا چاھتے ہیں، یا موٹاپے کے شکار لوگ جو جسمانی وزن میں لانا چاھتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک آسان اور صحت مند طریقہ ہے۔
تاھم ان کا کھنا تھا کہ اگر لوگ ذیابیطس، خون کی شریانوں یا کینسر کے شکار ھوں تو انھیں اس طریقہ کار پر عمل ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر نھیں کرنا چاھئے۔
یہ طبی تحقیق جریدے سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسین میں شائع ھوئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh