www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

900166

سوال: اگر انسان دو سجدگاہ؛ ایک کہ اوپر ایک رکھ کر سجدہ کرے تو کیا اس کی نماز باطل ھوجاتی ہے یا کوئی حرج نھیں ہے ؟ برائے مھربانی وضاحت فرمایئے۔


جواب: ایسا کرنے سے نماز باطل نھیں ھوتی۔ بلکہ مشکل یہ ہے کہ اگر آپ مسجد،حرم مطھر یا حسینیہ وغیرہ کی وقف کردہ سجدگاہ استعمال کر رھے ہیں تو کیونکہ ایکہ وقف کرنے والوں نے سجدگاہ

کو اس لئے وقف کرتا ہے کہ اس کو سجدہ کرنے کے لیئے استعمال کیا جائے نہ کسی دوسری غرض کے لیئے ، اب جب آپ دو عدد سجدگاہ استعمال کریں گے تو نچلی سجدگاہ در حقیقت سجدے کیلئے استعمال نھیں ھوئی بلکہ اوپر والی سجدگاہ کو بلند کرنے کی غرض میں استعمال ھوئ جو کہ وقفیت کے خلاف ہے لھذا اس سے اجتناب کیا جائے یہ پھر اپنی شخصی سجدگاہ استعمال کی جائے۔

Add comment


Security code
Refresh