www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

205716
روس اور امریکہ کے صدور نے فن لینڈ کے دارالحکومت ھیلسنکی میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختلف مسائل میں ماسکو واشنگٹن تعاون کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے اس موقع پر کھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مختلف عالمی مسائل کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بات چیت کی جائے۔
صدر ولادیمیر پوتن نے مزید کھا کہ روس اور امریکہ دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں جن کے پاس دنیا کے نوے فی صد ایٹمی ھتھیار ہیں اور یہ صورتحال اچھی نھیں ہے لھذا اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ساری دنیا کی نگاھیں ھماری ملاقات پر لگی ھوئی ہیں لھذا امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات بھتر ھونے چاھئیں۔
امریکی صدر نے مزید کھا کہ وہ روس کے ساتھ تجارتی، ایٹمی اور سیاسی تعلقات کے تمام معاملات کا بغور جائزہ لیں گے اور انھیں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بھتری کی پوری امید ہے۔
صحافیوں کے سامنے اس مختصر گفتگو کے بعد پوتن اور ٹرمپ نے بند کمرے میں ایک دوسرے ملاقات کی جس کی تفصیلات دونوں ملکوں کے متعلقہ عھدیداروں کی جانب سے تاحال جاری نھیں کی گئی۔

Add comment


Security code
Refresh