www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202521
اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نے اسلام آباد میں ھونے والی اپنی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اھم علاقائی اور سرحدی سیکورٹی کے معاملات پر بات چیت کی۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستان میں حالیہ دھشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ھوئے دفاعی اور فوجی ٹریننگ کے میدانوں میں باھمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے دفاعی تعاون کی سطح کو بڑھانے کو ضروری قراردیا اور کھا کہ دونوں ملکوں کا تعاون علاقےمیں امن و استحکام کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور ان کے ھمراہ وفد جو اتوار کو سرکاری دورے پر پاکستان پھنچا ہے پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کرنے کے ساتھ دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔

Add comment


Security code
Refresh