www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

264207
فرانس کے وزیر خارجہ نے کھا ہے کہ یورپی ممالک ایران کو تیل کی فروخت کی ضمانت دینے کی کوشش کر رھے ہیں۔
بریسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اپنے ایک بیان میں فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوے لے دریان کا کھنا تھا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ھونے والے ایٹمی معاھدے کو باقی رکھنے کی بھرپور کوشش کر رھی ہے۔
انھوں نے کھا کہ ھماری کوشش ہے کہ اس بات کا اطمینان حاصل کیا جائے کہ ایران کا تیل بغیر کسی رکاوٹ کے فروخت ھوتا رھے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کھا کہ یورپی ملکوں کے وزارائے خارجہ اجلاس کے دوران ایٹمی معاھدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران اور چار جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں نے پندرہ روز قبل ویانا میں ایک اجلاس کیا تھا ۔ایٹمی معاھدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد اس معاملے شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ کا یہ پھلا اجلاس تھا جس میں ایٹمی معاھدے کو باقی رکھنے کی راھوں کا جائزہ لیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh