www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

277019
امریکی صدر کے دورہ فنلینڈ کے موقع پر دارالحکومت ھلسنکی میں فنلینڈ کے شھریوں نے ٹرمپ کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاھرے کئے ہیں۔
فنلینڈ کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کے ھلسنکی پھنچنے پر دارالحکومت کی مختلف شاھراھوں پر وسیع پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالے اور ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے زبردست نعرے لگائے –
ھلسنکی میں امریکی صدر کی موجودگی کے دوران فنلینڈ کے عوام نے اپنے احتجاجی مظاھروں کے دوران ایسے پلی کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ھم ٹرمپ کا خیر مقدم نھیں کرتے ، صلح کے حامی بنو نہ کہ جنگ بھڑکاؤ ، ھم پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انسانی حقوق کو دوبارہ ان کا مقام دلائیں گے –
فنلینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر یہ مظاھرے ایک ایسے وقت ھوئے ہیں جب پچھلے چند روز کے دوران لندن میں بھی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف زبردست مظاھرے ھوئے تھے –

Add comment


Security code
Refresh