سعودی عرب نے یمن پر اپنے وحشیانہ ھوائی حملے جاری رکھتے ھوئے صوبہ تعز کے شھر خدیر کے رھائشی علاقے شعب الدخل کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم دس عام شھری شھید اور زخمی ھوگئے
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے شھر خدیر کے شعب الدخل علاقے پر وحشیانہ حملہ کیا جس میں چھے عام شھری شھید اور چار دیگر زخمی ھوگئے - اس حملے میں متعدد رھائشی مکانات کو بھی نقصان پھنچا ہے -
دوسری جانب یمن کی فوج نے یمن کے مغربی ساحل پر سعودی اتحادی فوج کے انٹیلیجنس کے مرکز پر اپنے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا - المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نےیمن کے فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ یمن کے مغربی ساحل پر دشمن کے فوجی انٹیلیجنس کے مرکز پر یمن کے ڈرون طیاروں نے کئی بار حملے کئے - یمن کے فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ حملے کامیاب رھے اور حملے کے لئے پھلے سے طے شدہ مقاصد پورے ھوگئے- اس درمیان یمن کے اسنائپروں نے بھی صوبہ تعز میں ھی الوازعیہ کے علاقے میں سعودی فوجی اتحادیوں کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے اس کو تباہ کردیا جبکہ سعودی عرب کے علاقے نجران میں بھی یمنی فوجیوں نے سعودی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے اس کو دھماکے سے اڑا دیا -
یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 100