www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201610
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دین اسلام اپنے پیروکاروں کو اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ جو لوگ ھمارے دین و مکتب کے بھی نہ ھوں اور سختی و مصیبت میں انھیں مدد کی ضرورت ھو تو ان کی مدد کرو اور جو اسلام سے جتنی زیادہ انسیت و محبت رکھنے والا ھوتا ہے وہ اتنا ھی زیادہ ان کے کام آتا ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ شیخ غلام رضا یزدی کی حیات اور کارنامے کے زیرعنوان منعقدہ سیمینار کے منتظمین سے اپنے خطاب میں، جو اکّیس اگست دو ھزار سترہ کو انجام پایا اورجمعرات کو یزد میں اس سیمینارمیں نشر ھوا، تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دین اسلام اپنے پیروکاروں کو اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ جو لوگ ھمارے دین و مکتب کے نہ ھوں اور سختی و مصیبت میں انھیں مدد کی ضرورت ھو تو اسلام سے انسیت و محبت رکھنے والا ان لوگوں کے زیادہ کام آتا ہے۔
آپ نے اس ملاقات میں یزد میں آیت اللہ شیخ غلام رضا یزدی کے وجود کی برکات اور مختلف سماجی شعبوں اور عوام کی خدمات میں اس زاھد و متقی عالم دین کے کردار نیز ضرورتمندوں اور حتی یھودیوں اور پارسیوں جیسے غیر مسلم ضرورتمندوں کے لئے ان کی مدد کی طرف اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ آج کی مادی دنیا میں اب اس قسم کی خدمات اور طرزعمل غیر معروف ھوتا جا رھا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صرف دین اسلام ھی ہے جو اپنے پیروکاروں کو اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان لوگوں کی بھی مدد کی جائے جو ان کے دین کے پیرو نھیں ہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گمراہ کن اور غلط پروپیگنڈے کے مقابلے میں مسلم عمائدین کی زندگی و حیات سے نئی نسل کے لوگوں میں اس طرح کی گرانقدر تعلیمات کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے فرمایا کہ یہ بات خوشی کی ہے کہ نوجوان نسل کو منحرف کرنے کے لئے آج کی دنیا میں پائی جانے والی فلموں اور گانوں کے مقابلے میں نوجوان نسل کی ھدایت و رھنمائی اور اسے صحیح راستہ بتانے کا امکان و توانائی بھی بخوبی پائی جاتی ہے۔
آپ نے ثقافتی شعبے سے تعلق رکھنے والے ذمہ دار افراد کا اھم ترین فریضہ، نو جوانوں میں انقلابی جذبے کو مضبوط و مستحکم بنانا قرار دیا اور عظیم انقلابی جذبے کی تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے فرمایا کہ کالجوں وار یونیورسٹیوں میں انقلابی جذبہ کمزور اور انقلاب مخالف فکر کی کی تقویت ھرگز نھیں ھونی چاھئے۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ شیخ غلام رضا یزدی کے بارے میں جمعرات کو یزد میں سیمینار منعقد ھوا۔ آیت اللہ شیخ غلام رضا یزدی، چودھویں صدی ھجری قمری کے اوائل کے معروف علماء میں شمار ھوتے ہیں کہ جن کا بائیس ذالحجہ سنہ تیرہ سو اٹھتّر ھجری قمری کو یزد میں انتقال ھو گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh