www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

140190
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کھا کہ شام کی صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے حق میں تبدیل نھیں ھوگی۔
اتوار کی شب بقا کے علاقے میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کھنا تھا کہ شام کی صورتحال کو امریکہ اور اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رھتے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کھا کہ اسرائیل نے شام میں دھشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ہے جسے شامی حکومت کے تعاون سے ناکام بنادیا جائے گا۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کھا کہ او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کاروں کے دوما پھنچنے اور کیمیائی حملے کی تحقیقات سے قبل ھی شام پر امریکی حملہ پیشگي حملہ ہے ۔
انھوں نے کھا کہ امریکا اور فرانس کو معلوم تھا کہ دوما میں کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال ایک ڈرامے سے زیادہ کچھ نھیں ہے اسی لئے انھوں نے عجلت میں شام پر حملہ کردیا۔

Add comment


Security code
Refresh