www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

145659
یمن کی فوج نے تعز، جوف اور البیضا پر کارروائی کرتے ھوئے 34 سعودی آلہ کاروں کو ھلاک کر دیا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے اسنائپروں نے گزشتہ 3 روز کے دوران یمن کے جنوب مغربی صوبوں تعز، جوف اور البیضا پر کاروائی کرتے ھوئے 34 سعودی آلہ کاروں کو ھلاک کر دیا ہے۔
یمن کے توپ خانہ اسکواڈ نے بھی سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں الشبکہ کے فوجی اڈے میں ایک سعودی فوجی ھلاک ھلاک ھوا۔
ادھر یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یمن کے شمالی صوبے حجہ کے علاقے ابطح میں سعودی لڑاکا طیاروں نے ایک پرائیوٹ گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک عورت اور مرد شھید ھو گئے۔
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ھو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh