www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

143695
شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد امریکی شھریوں نے ملک کے مختلف شھروں میں جنگ مخالف مظاھرے کئے جبکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی شام پر امریکی جارحیت کی مذمت میں ریلیاں نکالی گئیں۔
امریکی شھریوں نے واشنگٹن ڈی س، شیکاگو، سن فرانسسکو اور لاس اینجلس جیسے شھروں میں جنگ مخالف ریلیاں نکال کر شام پر امریکا کے حملے کی مذمت کی۔ مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں ایک علامت اٹھاکر شام پر امریکا کے حملے کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیا۔
سن فرانسسکو میں بھی شام پر امریکی حملے کے خلاف مظاھرہ کرنے والوں نے اپنے ھاتھوں میں شام کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ ادھر شیکاگو میں بھی مظاھرین نے شام پر امریکی حملے کی مذمت میں نعرے لگائے۔ شرکا کے ھاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر شام کے خلاف امریکا فرانس اوربرطانیہ کے حملے کی مذمت میں نعرے درج تھے۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ امریکا شام میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نھیں کرسکا ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ یہ حملہ شام کے شھریوں کی جان کی حفاظت کے بھانے کیا گیا جبکہ یہ ایک جھوٹا بھانہ تھا۔
امریکی ریاست آکلینڈ میں بھی امریکی شھریوں نے جنگ مخالف مظاھرے میں شرکت کرکے شام پر امریکی حملے کی مذمت کی۔
نیویارک، ایٹلانٹا اور مینا پولیس سے بھی ایسے ھی مظاھروں کی خبریں موصول ھوئی ہیں جن کے دوران شرکا نے امریکا کی جنگ پسندانہ پالیسیوں پر اپنی شدید برھمی کا اظھار کیا۔
یھاں یہ بات قابل ذکرہے کہ ان مظاھروں میں صرف لیبرال افراد ھی نھیں تھے بلکہ ٹرمپ کے حامیوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کی۔
ٹرمپ کے حامیوں نے اس بات پر شدید ناراضگی کا اظھار کیا کہ صدر منتخب ھونے سے پھلے اور بعد میں انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بیرون ملک کسی بھی جنگ میں شریک نھیں ھوں گے اور انھوں نے فرسٹ امریکا کا نعرہ دیا تھا لیکن اس کے باوجود انھوں نے شام پر حملہ کیا ہے۔
لاطینی امریکا کے ملک چلی میں بھی لوگوں نے شام پر امریکی حملے کی مذمت میں ریلی نکالی - چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں مظاھرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور شامی عوام اور حکومت کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ھوئے شام پر امریکی حملے کی مخالفت کی۔
اس سے پھلے لندن میں بھی بڑی تعداد میں برطانوی شھریوں نے ایک احتجاجی ریلی نکال کر شام پر امریکا، برطانیہ اور فرانس کے حملے کی مذمت کی تھی۔
اردن اور فلسطین میں بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ھوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔ یونان اور اٹلی کے دارالحکومتوں میں بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کی مذمت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

Add comment


Security code
Refresh