www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

121124
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی 2018 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ھوگیا ہے۔
مھر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی 2018 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ھوگیا ہے۔
سعودی عرب کے شمالی علاقہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل صالح بن احمد الزھرانی نے کھا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں بڑی اھم ہیں جن پر سعودی عرب کی بری فوج کی خصوصی توجہ ہے ۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کامقصد سعودی عرب کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید ترین ھتھیاروں سے استفادہ کرنا ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کے ساتھ مل کر عدم استحکام پیدا کررھا ہے اور خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کے سلسلے میں بڑی مقدار میں مالی مدد فراھم کررھا ہے۔ جبکہ امریکہ کی حمایت سے ھی سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کی اور لاکھوں افراد کو شھید و زخمی اور بے گھر کردیا۔

Add comment


Security code
Refresh