www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201460
رھبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی غیر معمولی اور حیرت انگیز شرکت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ اتوار کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کی ریلیوں کی عظمت، جو صحیح اور دقیق اندازہ لگانے والوں کے نقطہ نگاہ سے لوگوں کی شرکت کے اعتبار سے ھر سال سے زیادہ عظیم الشان اور پرجوش تھی اغیار، دشمنوں اور شک و تردید کے شکار لوگوں کے لئے بھرپور اور منہ توڑ جواب تھی-
رھبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ دشمن نے ایران اور ایرانیوں کے سلسلے میں اپنے غلط اور ناقص خیال پر بھروسہ کرکے اپنی تمام تر کوشش اور تشھیراتی مھم اس بات پر مرکوز کر رکھی تھی کہ اس سال گیارہ فروری کی ریلیوں کو بے رونق بنا دیں گے اور شاید یہ ریلیاں گیارہ فروری کی مخالفت میں تبدیل ھو جائیں گی، فرمایا کہ ایرانی عوام نے دشمن پر عملی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب زندہ، پرجوش اور پایندہ ہے-
آپ نے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اپنے نعروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں پر پابند رھنے کا پوری قوت کے ساتھ اعلان کیا ہے-
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام کے عزم و بصیرت نے ایک بڑا اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا- آپ نے فرمایا کہ ایرانی عوام کی ھیبت، دشمن کو پیچھے اور پسپا کر دیتی ہے اور ان کا پختہ عزم دشمن کے اندازوں کو غلط اور درھم برھم کر کے رکھ دیتا ہے-
آپ نے ایرانی حکام سے فرمایا کہ وہ اس غیر معمولی واقعے اور کارنامے کی قدر کریں اور پوری استقامت، انقلابی جذبے اور جھادی عمل کے ذریعے ایرانی عوام کی خدمت اور انقلابی امنگوں کا دفاع کریں-
واضح رھے کہ اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اتوار کو پورے ایران کے ایک ھزار سے زائد شھروں اور چار ھزار سے زائد قصبوں اور قریوں میں شاندار اور تاریخی ریلیاں نکالی گئیں جن میں کروڑوں لوگوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی-
گیارہ فروری انیس اناسی کو حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں ایران کے عوام نے ظالم شاھی حکومت کے خلاف اپنا اسلامی انقلاب کامیابی سے ھمکنار کیا تھا اور اسی کی یاد میں ھر سال ایران میں جشن منایا جاتا ہے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh