www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

204083
عراق کے وزیر داخلہ نے کھا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کی سرحد پر البوکمال میں سرحدی گذرگاہ کھولے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ الانبار کے صحرائی علاقوں میں کافی امن قائم ھو چکا ہے اور طربیل گذرگاہ بھی، جو خاص اھمیت کی حامل ہے، کھولی جا چکی ہے اور اب تمام سرحدی گذرگاھوں کو کھولے جانے کی کوشش کی جا رھی ہے۔
عراق کے وزیر داخلہ نے امید ظاھر کی ہے کہ البوکمال میں القائم گذرگاہ بھی کھولنے کی کوشش کی جا رھی ہے اور اس سلسلے میں عراق کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے منظوری دیدی ہے۔
انھوں نے کھا کہ عراق اور شام کے درمیان چھے سو ستّر کلو میٹر طویل مشترکہ سرحدیں ہیں جنھیں قریب میں واقع مراکز سے کنٹرول کئے جانے کی ضرورت ہےاور اس سلسلے میں بعض علاقوں میں عراقی فوج اور بعض علاقوں میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی سے مدد لی جائے گی۔

Add comment


Security code
Refresh