www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

246945
یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر گولے باری کی ہے۔
ایک ایسے وقت جب سعودی عرب کے جنگی طیارے یمن کے رھائشی علاقوں پر اپنی بمباری جاری رکھے ھوئے ہیں، یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر گولہ باری کی ہے-
یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر پیشقدمی خاص طور پر نجران کے علاقے میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے حملہ کیا ہے-
یمنی فوج نے جن سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ان میں البقع، علیب اور شرق الاجاشر فوجی اڈے شامل ہیں-
دوسری جانب یمنی فوج کے اسنائپروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے علاقے صرواح میں سعودی عرب کے چھے اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
اس درمیان جارح سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے شھر اللحّیہ پر بمباری کی جبکہ سعودی طیاروں نے صنعا میں الدیلمی فوجی چھاؤنی پر بھی بمباری کی ہے-

سعودی عرب، امریکا کی حمایت سے اپنے چند عرب ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا نشانہ بنائے ھوئے ہے جن میں اب تک دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے بے گھر بھی ھوئے ہیں-
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے یمن کی بنیادی شھری تنصیبات تباہ ھو چکی ہیں-

Add comment


Security code
Refresh