www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

262811
جرمنی میں انجیلا مرکل انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل نہ ھونے کے باوجود ، دو ھزار اکیس تک چانسلر کی حیثیت سے اقتدار میں باقی رھیں گی۔
فرانس پریس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کھا ہے کہ مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے بائیں بازو کی انتھا پسند جماعت کے ساتھ مفاھمت کے سلسلے میں کرسچین ڈیموکرٹیک یونین کے قدامت پسندوں کی تنقید کے باوجود وہ ایک اور چار سالہ دورے کے لئے جرمن چانسلر بنی رھیں گی۔
انھوں نے کھا کہ ناراضگی کے باوجود وہ چانسلر کے عھدے کی مدت پوری کرنے تک تمام امور کا کنٹرول سنبھالے رکھیں گی۔انجیلا مرکل نے کھا کہ وزارت خانوں کی تقسیم کے طریقہ کار کا فیصلہ آگاھانہ رھا ہے۔
واضح رھے کہ ستمبر دو ھزار سترہ میں جرمنی کے پارلیمانی انتخابات ھوئے مگر حکمراں جماعت حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ نشستیں حاصل نہ کرسکی اور وہ مخلوط حکومت بنانے کے لئے دیگر جماعتوں سے گفتگو کرنے پر مجبور ھو گئی۔

Add comment


Security code
Refresh