www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

580647
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئےمزید یمنی شھریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے جبکہ سابق صدر عبداللہ صالح کےقریبی فوجی کمانڈروں کو ھلاک کردیا گیا ہے۔
لبنان کی العھد نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں عام شھریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں آٹھ عام شھری شھید اور دس دیگر زخمی ھوگئے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوچکے ہیں۔
اس درمیان سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں سعودی فوجی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
العالم نےمیدی میں ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبردی ہے کہ سعودی فوجی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں کے حملوں کے ساتھ ھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے توپخانوں سے بھی شدید حملے کئے ہیں جن میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ھلاک اور زخمی ھوگئےہیں جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی افواج کی متعدد بکتربندگاڑیاں بھی تباہ ھوگئیں۔
میڈیا ذرائع نے بھی خبردی ہے کہ سعودی عرب نے سرحدی علاقے میں ھونے والی لڑائیوں کے دوران اپنے پانچ فوجیوں کی ھلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
دریں اثنا یمن کے مقامی ذرائع نے کھا ہے کہ سابق صدر عبداللہ صالح کے صدارتی گارڈ کے سربراہ اور عبداللہ صالح کے سب سے قریبی فوجی کمانڈر میجرل جنرل مھدی مقولہ کو صنعا کے مضافاتی علاقے ریمہ حمید میں ھلاک کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ عبداللہ صالح کے ایک اور قریبی فوجی کمانڈر میجرجنرل عبداللہ صعبان نے عوامی تحریک انصاراللہ کے سامنے ھتھیار ڈال دئے ہیں۔ اس درمیان عبداللہ صالح کے مسلح گروہ کے کمانڈر اور ان کے بھتیجے طارق محمد عبداللہ صالح کو بھی جنھیں عبداللہ صالح کے بعد ان کا جانشین تصور کیا جارھاتھا منگل کو انصاراللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران ھلاک کردیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh