www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802492
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے دورہ تھران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات اور باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کو انتھائی اھم قرار دیا۔
صدر روحانی نے کھا کہ ایران شمال - جنوب کوریڈور نیز ریل رابطوں کے انفرااسٹریکچر کی تعمیر میں روس کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے جامع ایٹمی معاھدے کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا ہے کہ تمام فریقوں کی جانب سے جامع ایٹمی معاھدے کی پاسداری کو یقینی بنانے میں روس اھم کردار ادا کرسکتا ہے۔
شام میں دھشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس جنگ کے آخری مراحل میں ایران اور روس کے درمیان تعاون اور صلاح و مشورہ انتھائی اھمیت کا حامل ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس موقع پر کھا کہ ایران روس کا پڑوسی اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔
روسی صدر نے جامع ایٹمی معاھدے کو عالمی امن و استحکام کے حوالے سے انتھائی اھم قرار دیتے ھوئے کھا کہ جامع ایٹمی معاھدے کو یکطرفہ اقدامات کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش قبول نھیں کی جائے گی۔
انھوں نے واضح الفاظ میں کھا کہ روس سمجھتا ہے کہ جامع ایٹمی معاھدے کا ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام سے کوئی تعلق نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh