www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802573
رھبر انقلاب اسلامی نے لبنان میں علمائے استقامت کی دوسری عالمی کانفرنس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ تمام ان لوگوں کی جانب سے جارح صھیونی حکومت کے خلاف مختلف طرح سے جدوجھد جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے جو اس بڑی ذمہ داری کا احساس کرتے ہیں۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی نے لبنان میں دوسری عالمی علما کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں غاصب صھیونی حکومت کے خلاف جدوجھد جاری رکھنے پر تاکید فرمائی ہے۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماھر حمود کے نام اپنے پیغام میں اسرائیل کے خلاف جد وجھد اور جھاد پر تاکید کرتے ھوئے فرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات کے مقدس جھاد میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں پورے عالم اسلام اور اسلامی ممالک کے علماء، دانشوروں اور سیاستدانوں پر اھم ذمہ داری عائد ھوتی ہے۔
اس مقدس جھاد میں اسلام اور مسلمانوں کی فتح یقینی ہے اور آج علماء اور دانشوروں کی کانفرنس اس سلسلے کی اھم کڑی ہے۔
دریں اثنا شیخ ماھر حمود نے کھا ہے کہ مزاحمتی تحریک کے حامی علماء کی عالمی یونین کا یہ اجلاس بالفور اعلامیے کے سو سال پورے ھونے کے موقع پر منعقد ھو رھا ہے اور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فلسطین علاقے کا اھم ترین مسئلہ ہے۔
واضح رھے کہ بالفور اعلامیہ یا ڈکلیریشن 1917 میں اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرتھر جیمز بالفور نے صھیونی سیاستداں اور برطانوی رکن پارلیمنٹ والٹر روٹشیلڈ کو خطاب کرتے ھوئے جاری کیا تھا۔
اس اعلامیے میں سرزمین فلسطین میں اسرائیلیوں کو بسانے کی بات کی گئی تھی اور یہ اعلامیہ غاصب اور جابر صھیونی حکومت کی تشکیل کا نقطہ آغاز شمار ھوتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh