www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

804214
استقامی علما کی عالمی یونین کے سیکریٹری نے اسرائیل کو سرطانی پھوڑا قرار دیتے ھوئے اس کے مکمل خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بیروت میں استقامتی علما کی عالمی یونین کی دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے شیخ ماھر حمود کا کھنا تھا کہ اسرائیل سرطانی پھوڑا ہے اور اس کا مکمل طور پر خاتمہ ھونا ضروری ہے۔ انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی کہ مسلمانوں سے زیادہ خود صھیونیوں کو اپنے حتمی زوال اور نابودی کا یقین ہے۔
شیخ ماھر حمود نے واضح کیا کہ اسرائیل کے مقابلے میں کامیابی کے لیے فوج اور فوجی ساز و سامان سے زیادہ مسلمانوں کے مستحکم عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔
استقامتی علما کی عالمی یونین کے سیکریٹری نے مزاحمتی محاذ کی تقویت اور مسئلہ فلسطین کی اھمیت کو اجاگر کرنے میں علما اور دانشوروں کے کردار کو اھم قرار دیا۔
انھوں نے اسرائیل کے قیام سے متعلق بالفور اعلامیہ کے برسی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ بالفور اعلامیہ، ان سازشوں میں سے ایک ہے کہ جس کے ذریعے امت مسلمہ کو نشانہ بنایا گیا۔
شیخ ماھر حمود نے امید ظاھر کی کہ تحریک مزاحمت نے جس طرح سے لبنان اور غزہ میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح وہ دھشت گردی کے محاذ پر بھی کامیاب ھو گی اور اس کے خلاف کی جانے والی تمام سازشین ناکامی سے دوچار ھوں گی۔

Add comment


Security code
Refresh