www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202831
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کھا ہے کہ شام میں استقامت فتحیاب ھوچکی ہے اور اب کچھ اکّا دکّا ھی جھڑپیں ھو رھی ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ماہ محرم کی آمد کی مناسبت سے مبلغین اور خطباء و ذاکرین سے اپنی سالانہ ملاقات کے موقع پر کھا کہ جب شام میں دھشتگردوں کے حملے شروع ھوئے تو ھم ایران گئے اور رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اپنا موقف بیان کیا-
اس وقت سب کا خیال تھا کہ دو یا تین مھینے میں شام کی حکومت ختم ھوجائےگی لیکن پھر بھی ھم نے اپنا موقف پیش کیا اور کھا کہ اگر ھم دمشق میں نھیں لڑیں گے تو ھمیں ھرمل، بعلبک، ضاحیہ، الغازیہ ، بقاع غربی اور جنوبی لبنان میں لڑنا پڑےگا-
سید حسن نصراللہ نےاس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ داعش گروہ شکست کھا چکا ہے کھا کہ بڑی تبدیلیاں آرھی ہیں جن سے حالات علاقے کے عوام کے حق میں تبدیل ھو جائیں گے-

Add comment


Security code
Refresh