www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

223240
عراقی پارلیمنٹ کے ممبران نے کردستان کے علاقے کی خودمختاری کے لئے ریفرنڈم کی مخالفت میں ووٹنگ کرتے ھوئے عراقی وزیراعظم کو کردستان کی مقامی انتظامیہ کے حکام سے براہ راست مذاکرات کو پابندبنایا ہے تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔
المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی ممبران پارلیمنٹ نے عراق سے کردستان کے علاقے کی علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ ڈالے –
عراقی ممبران پارلمینٹ نے منگل کو وزیراعظم حیدرالعبادی سے اپیل کی کہ وہ عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور اسے تقسیم سے بچانے کے لئے تمام ضروری تدابیراختیار کریں- عراقی پارلیمنٹ میں کرد ممبران پارلیمنٹ، اس پر احتجاج کرتے ھوئے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرگئے-
واضح رھے کہ گذشتہ سات جون کو عراقی کردستان کی بعض پارٹیوں نےکردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کی موجودگی میں ایک اجلاس میں پچیس ستمبردوھزار سترہ کو عراق سے کردستان کی علیحدگی کے بارے میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا تھا-
عراقی حکومت، ملک کی مختلف سیاسی پارٹیاں، علاقے اور دنیا کے دیگر ممالک عراق سے کردستان کے علیحدہ ھونے کے خلاف ہیں-

Add comment


Security code
Refresh