www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

839815
سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔
یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے ھاتھوں اسرائیل کے ممنوعہ ھتھیاروں اور میزائلوں کو استعمال کئے جانے کا راز فاش ھوجانے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں مقیم ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ کیاہے -
الخلیج الجدید نامی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے سابق اینٹلیجنس افسر انورعشقی کی قیادت میں ایک سعودی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے -
ایک سوئیس اخبار نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی خریداری کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے –
سعودی وفد نے اپنے دورہ تل ابیب میں اسرائیلی حکام سے کھا ہے کہ وہ آئرن ڈوم اور اس سے متعلق آلات کسی تیسرے ملک کے ذریعے ریاض کو منتقل کریں –
ڈیفنس ورلڈ نیوز ویب سائٹ نے بھی اس سے پھلے لکھا تھا کہ سعودی عرب نے یمنی فوج کے میزائلی حملے سے بچنے کے لئے اپنے فوجی ماھرین کے ذریعے ابوظھبی میں اسرائیل کے دفاعی میزائلی سسٹم کا تجربہ کرایا ہے-
اس درمیان قطر کی خلیج آن لائن ویب سائٹ نے جمعے کو امریکی کانگریس کے بعض ذرائع کے حوالے سے خبردی تھی کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جنگ یمن اور خاص طور پر الحدیدہ پرھوائی حملے کے دوران اسرائیلی ھتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh