www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

803502
تھران کے چیف پراسیکیوٹر نے کھا ہے کہ دھشت گرد گروہ داعش کے 32 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تھران کے چیف پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گرفتار ھونے والے دھشت گردوں میں سولہ خواتین اور سولہ مرد شامل ہیں جنھوں نے داعش کے ھاتھوں تربیت حاصل کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شام میں داعش کے ھمراہ لڑنے والے یہ دھشت گرد ایران میں اپنے محفوظ ٹھکانے قائم کر کے دھشت گردی کی کاروائیاں انجام دینا چاھتے تھے تاھم ملک کے انٹیلی جینس اداروں نے انھیں گرفتار کر لیا۔
تھران کے چیف پراسیکیوٹر نے مزید کھا کہ ان لوگوں کے مقدمات متعلقہ عدالتوں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
عباس جعفری دولت آبادی نے آٹھ دھشت گردوں کی پھانسی پر داعش کے ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ان دھمکیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے داعش پر غلبہ پا لیا ہے اور اب داعش اور اس کے حامیوں کو اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کی ھرگز اجازت نھیں دی جائے گی۔
تھران کے چیف پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ داعشی دھشت گردوں کے کیس میں اصل مجرم حکومت امریکہ ہے جس نے خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے اس گروہ کو قائم کیا ہے اور اس کی حمایت کر رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh