www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

120131
ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات میں عالمی اداروں میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں برادر اور ھمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا۔
محمد جواد ظریف اور شاھد خاقان عباسی نے اس ملاقات میں امن گیس پائپ لائن کے بارے میں بھی بات چیت کی اور طے پایا کہ دونوں ملکوں کی وزارت پیٹرولیم کے درمیان اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے فنی سطح کے مذاکرات انجام دیئے جائیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیراعظم کے درمیان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے، بینکاری لین دین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے سن دو ھزار اکیس تک دو طرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک پھنچائے جانے پر اتفاق کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی تجارتی اور اقتصادی وفد کے ھمراہ اتوار کی شب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پھنچے تھے جھاں انھوں نے ایران پاکستان تعلقات کی ستر ویں سالگر کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔

Add comment


Security code
Refresh